آج قانون کی ہی جیت ہو گی، شیخ رشید


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج ایک اہم فیصلہ آنے والا ہے اور آج جیت قانون کی ہی ہوگی۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قانون اور آئین کا فیصلہ ہی قوم کا فیصلہ ہوگا، جیل میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہو گا یہ تو ہمیں معلوم نہیں  البتہ نواز شریف کو سزا ہوئی تو زیادہ رد عمل نہیں آئے گا بلکہ ہلکی پھلکی موسیقی ہو گی۔

خطاب کے دوران شیخ رشید نے پنجابی شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ دشمن مرے تے خوشی نہ کریے، سجناں وی مر جانا۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جتنے پلاٹ خالی تھے ان پر اسکول بنائے گئے ہیں، راولپنڈی کے لوگ دل سے ہماری عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسی 35 میں ہمیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی، ہمارے کیس میں سب نے ہمیں نااہل سمجھا تھا۔


متعلقہ خبریں