کچن کی آرائش اپنے بجٹ میں کریں


کچن ہمارے گھروں کا وہ حصہ ہے جو سب سے زیادہ  فعال اور کارآمد ہے۔ جس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔ گھرکی خواتین کا بیشتر وقت کچن میں ہی صرف ہوتا ہے، پھر کیا وجہ ہے کہ اس کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش پر وہ توجہ نہیں دی جاتی جس کا وہ مستحق ہے۔ اگراس کی وجہ بجٹ محدود ہونا ہے تو ہمارا آج کا یہ مضمون آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ذیل میں دیئے گئے دیدہ زیب خوبصورت  طریقوں کو اپنا کر آپ اپنے کچن کو فعال بنانے کے ساتھ  ساتھ اور جاذب نظر بنا سکتی ہیں وہ بھی بجٹ میں رہتے ہوئے۔

 کاونٹر اور صلیب کی سجاوٹ، کچن سلیب
کچن سلیب جہاں سامان رکھنے کے لیے ہمارے معاون اورمدد گار ثابت ہوتے ہیں، وہیں ان کی صفائی کا اہتمام بھی ازحد ضروری ہے۔ غیر ضروری سامان نیز اشیاء کا انبار دیکھنے والی آنکھ  پر برا تاثر چھوڑتی ہیں۔ ہاں مگر کچھ چیزیں ایسی ہیں جو نہ صرف اشیاء کو محفوظ رکھنے بلکہ سجاوٹ کے طور پر بھی کام آتی ہیں، مثلا  گلاس جار، چمچے، پھول اور پودے، باسکٹ یا ٹوکری کا استعمال اور دیواروں کی آرائش۔


گلاس جار
خوبصورت اور دیدہ زیب گلاس جار ہر سائز میں دستیاب ہوتے ہیں اور یہ نہ صرف اشیاء خوردنی جیسے کہ ٹی بیگس، دودھ پاؤڈر، کافی اور اسپگیٹی وغیرہ کو محفوظ کرنے کے کام آتے ہیں بلکہ ان کی موجودگی اور قرینے سے ان کی سجاوٹ کچن کاؤنٹر کو ایک عمدہ اور نفیس شکل دینے میں مدد دیتی ہے۔

چمچوں سے آرائش
چمچوں کی اہمیت سے کس کو انکار ہے کیونکہ کھانا کھانا ہو یا بنانا ان کی ضرورت ہر جگہ رہتی ہے اگر کھانا پکانے کہ چمچوں کو خوبصورت آرائشی گلدان یا پرانی دودھ چائے کی کیتلی میں سموکر کاؤنٹر کی زینت بنایا جائے تو نہ صرف یہ کچن کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہوگا بلکہ آپکے باورچی خانے کو منظم روپ بھی دے گا۔

پھول اور پودے
سبزہ پھول اور پودے تراوٹ اور فرحت کا احساس دیتے ہیں۔ اسی لیے چاہے پھول  اصلی ہو یا نقلی، منی پلانٹ ہو یا کوئی اور پودا،  پھول اور پودوں کو اپنے کچن کا لازمی جزو بناییں کیونکہ یہ ہریالی آپ کے کچن کو تازگی اور سکون بخش احساس عطا کرے گی۔

باسکٹ یا ٹوکری کا استعمال
باسکٹ لکڑی کی شکل میں ہو یا کین کی کچن کو منظم رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتی ہے روز مرہ استعمال کی اشیاء جیسے قینچی، دوائیوں اور برتن سے لے کر کک بکس تک ان ٹوکریوں میں باآسانی محفوظ رکھیں جا سکتی ہیں۔ چاہے فریج کے اوپر رکھیں یا کچن کے شیلف پر دیدہ زیب باسکٹ کا استعمال آپ کے کچن کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔

 دیواروں کی آرائش
ہمارے کچن کی دیواریں بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہیں جتنا کے باقی تمام کچن۔ آپ پھلوں اور سبزیوں کی تصاویر سے لے کر کھانے کے متعلق عمدہ کہاوتوں کو فریم کرکے کچن کی دیوار پر آویزاں کر سکتے ہیں.

اپنی پسند کے کچن کےڈائزین باآسانی انٹرنیٹ سے نکال کر پرنٹ کیے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کچن کی کلر اسکیم quotes سے مطابقت رکتی ہوئی گھڑی( وال کلاک ) دیوار پر آویزاں کر کے ان کی شان میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ان معمولی اشیاء کے استعمال اور ان کی ترتیب میں ردوبدل کرکے آپ اپنے سادہ سے کچن کو حیرت انگیز طور پر جدت اور نفاست کا شاہکار بنا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں