پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر دستبردار ہو کر پیپلزپارٹی میں شامل

پی پی پی کا حکومت کےخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ | ہم نیوز

سجاول: سندھ کے ضلع سجاول سے صوبائی اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر دیوان سنی بوہل نے پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دیوان سنی بوہل سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 75 (سجاول ون) پر پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار مقرر کئے گئے تھے۔ ان کے نام کا اعلان تحریک انصاف کی جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد علی ملکانی اور امیدوار برائے قومی اسمبلی ایازشاہ شیرازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیوان سنی بوہل نے  پی پی امیدوار شاہ حسین شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

انتخابات 2018 کے لیے 25 جولائی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سے سیاسی پارٹیوں کی جوڑ توڑ عروج پر ہے تاہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کا اپنی وابستگی چھوڑ کر سخت مخالف کہے جانے والی جماعت میں شامل ہونے کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔


متعلقہ خبریں