اے این ایف : خاتون سمیت 23 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی مشیات برآمد


اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف ملک بھر میں 19 کارروائیاں کی ہیں۔ اے این ایف نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی ہیں۔  منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ بھی گرفتارشدگان میں شامل ہے۔

اے این ایف کی کارروائی کے دوران 23 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت تقریباً 83 کروڑ 54 لاکھ روپے ہے ۔ گرفتارشدگان کی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں ۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 524.5 کلوگرام چرس، 105 کلوگرام افیون، 19.5 کلوگرام ہیروئن اور 970 گرام ایمفیٹامائن شامل ہے۔

اے این ایف کےڈائریکٹر جنرل میجرجنرل مسرت نواز ملک نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان سمیت تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم ایک ماہ قبل دیا تھا۔

ڈی جی اے این ایف کی ہدایت پر ملک گیر سطح پر جاری انسداد منشیات آپریشن کو تیز کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں