20 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار


اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں ملک بھر کے 20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنز اور 60 ہزار 100  پولنگ بوتھس  حساس قرار دے دیے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے ملک بھر میں حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھس  کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اب تک ملک کے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا ( کے پی ) میں 12 ہزار چھ سو 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد چار ہزار ایک سو 28 اور عورتوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد تین ہزار چھ  سو ہے۔

مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد  چار ہزار نو سو چھ  ہے جن میں سے  سات ہزار تین سو 86  پولنگ اسٹیشنز جبکہ 21 ہزار ایک سو 58 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 17 ہزار سات سو 47 ہے جن میں سے مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد تین ہزار آٹھ سو 66 اور عورتوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد تین ہزار پانچ سو 99 ہے۔

مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد دس ہزار دو سو 82 ہے جن میں سے پانچ ہزار سات سو 76  پولنگ اسٹیشنز جبکہ 19 ہزار تین سو 87 پولنگ بوتھس کو حساس ٹھہرایا گیا ہے، ان میں شہری اور دیہی دونوں علاقے شامل ہیں۔

اسی طرح  پنجاب میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 47 ہزار آٹھ  سو 13  ہے جن میں مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 13 ہزار تین سو 51  اور عورتوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 12 ہزار سات سو 16 ہے۔

مشترکہ پولنگ اسٹیشنز 21 ہزار سات سو 46 ہوں گے، ان میں سے پانچ ہزار چھ  سو 86 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 15 ہزار چار سو 66 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں کُل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد چار ہزار چار سو 20 ہے جن میں مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار دو سو 52  اور عورتوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 73 ہے، دو ہزار 52 پولنگ اسٹیشنز میں مرد اور خواتین دونوں ووٹ ڈال سکیں گے۔

بلوچستان کے ایک ہزار سات سو 68 پولنگ اسٹیشنز اور تین ہزار پانچ سو 36 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد سات سو 97 ہے جن میں مردوں اور خواتین، دونوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 360 ہے۔

77  پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہیں جن میں حساس  پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک سو 73  اور حساس پولنگ بوتھس کی تعداد پانچ سو 73 ہے۔


متعلقہ خبریں