کسی سیاستدان کوقید کرنے کے حق میں نہیں ، فضل الرحمان

فضل الرحمان

  جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہمیشہ آئین اورجمہوریت پرشب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفاد کیلئے جمہوریت پرسمجھوتہ کیا۔

پاکستان کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نواز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ  نہ ہم امریکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ اجازت دے سکتے ہیں، امریکا میں ری پبلکن حکومت ہویا ڈیموکریٹس، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔


متعلقہ خبریں