آئینی بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ، 3 رکنی کمیٹی بینچ بنائے گی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں فیصلہ


آئینی بینچ کم از کم 5 ججز پر مشتمل ہوگا جبکہ 3 رکنی کمیٹی بینچ بنائے گی۔

سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی رجسٹرار اور انتظامی افسران سے میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں جسٹس امین الدین کو زیر التوا آئینی مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

سموگ کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس،مریم اورنگزیب کا اظہار افسوس

سربراہ آئینی بینچ نے مقدمات کی درجہ بندی کی ہدایت کر دی،میٹنگ منٹس کے مطابق مقدمات کو مقرر کرنے کا فیصلہ سربراہ آئینی بینچ اور2 سینئر ججز کریں گے۔

ججز کمیٹی کم از کم 5ججز پر مشتمل آئینی بینچ تشکیل دے گی۔


متعلقہ خبریں