چائے کی پتی کی درآمد و سپلائی کیلئے کم از کم قیمت1200 روپے کلو مقرر


وفاقی حکومت نے چائے کی پتی کی فی کلو قیمت 1200 روپے مقرر کردی ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چائے کی پتی کی پرچون قیمت کم سے کم 1200 روپے فی کلو ہوگی اور درآمد و سپلائی پر اس کا اطلاق ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،وزارت صنعت و پیداوار

چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس اسی مقرر کردہ قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔

اگر چائے کی پتی ایف بی آر کی مقرر کردہ پرچون قیمت سے زائد قیمت پر درآمد یا سپلائی کی جائے گی تو اس صورت میں اس زائد قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں