الیکشن 2018 کیلیے ووٹ ڈالنے کا وقت بڑھا دیا گیا

این اے 75، انتخابی نتائج روک دیے گئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن 2018 کے لیے ووٹ ڈالنے کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان میں انتخابی عمل کے ذمہ دار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے اوقات صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، یوں ووٹ ڈالنے کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

جمعہ کو سامنے آنے والے اعلامیہ کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔

ماضی میں ہونے والے انتخابات کے دوران پولنگ کا دورانیہ نو گھنٹے رہا کرتا تھا جو صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ہوتا تھا۔ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل رہا ہے کہ وہ مخصوص حالات میں ایک یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں