الیکشن 2018: پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی امیدواروں کی حتمی فہرست

الیکشن 2018: پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی امیدواروں کی حتمی فہرست | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018 کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے تاہم اسے بھی غلطیوں سے محفوظ نہیں رکھا جا سکا۔

پی ٹی آئی کی جاری کردہ حتمی فہرست میں پاکستان بھر سے قومی اسمبلی کی 244 نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن مقامات پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے وہاں نشستیں خالی چھوڑی گئی ہیں۔

انتخابی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے گجرات میں چوہدری برادران کے مقابل امیدوار نہیں لائے، بہاولپور میں جنرل ضیاء الحق شہید کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کے مقابل جب کہ راولپنڈی میں شیخ رشید کے مقابل امیدوار میدان میں نہیں اتارے گئے۔

قومی اسمبلی کے لیے پختون خوا سے38، پنجاب سے131، سندھ سے47، بلوچستان سے14، اسلام آباد سے تین اور فاٹا سے گیارہ نشستوں کے لیے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/NA-complete-list.pdf” download=”none”]

صوبائی اسمبلیوں کے لیے اعلان کردہ امیدواروں کے ناموں کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کےلیے97، پنجاب اسمبلی کے لیے 277، سندھ اسمبلی کے لیے 97 اور بلوچستان اسمبلی کے لیے 40 امیدووار میدان میں اتارے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/PA-KP-final-list.pdf”]

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق پارٹی سربراہ عمران خان پانچ حلقوں (این اے 35 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی، این اے 131 لاہور اور این اے 242 کراچی) سےقومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے۔ پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی ملتان، عمر کوٹ اور تھرپارکر سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے میدان میں اتر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/PA-Punjab-final-list.pdf”]

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر این اے18 صوابی، عمر ایوب خان کو این اے17 ہری پور، مراد سعید این اے چار سوات، این اے21 مردان سےمحمدعاطف، این اے32 کوہاٹ سےشہریارآفریدی، این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سےعلی امین گنڈاپور، این اے52 اسلام آباد سےراجہ خرم نواز اور این اے 54 اسلام آباد سے اسد عمرالیکشن لڑیں گے۔

سندھ اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/PA-Sindh-Final-list.pdf”]

این اے 61 راولپنڈی سےعامر محمود کیانی، این اے67 جہلم سے فواد چودھری، این اے 72 سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان، این اے 73 سیالکوٹ سےعثمان ڈار، ناروال کےحلقہ این اے 78 سےابرار الحق، این اے86 منڈی بہاء الدین سےنذرمحمد گوندل، این اے 125 سے یاسمین راشد، این اے 130 لاہور سے شفقت محمود اور این اے 133 لاہور سے اعجاز احمد چوہدری کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/PA-Baluchistan-final-list.pdf”]

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں غلطیوں کا سلسلہ بھی تھم نہیں سکا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 120 سے دو امیدواروں محمد رمضان اور خاور احمد کو ٹکٹ جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں