پاک فوج کے 37 بریگیڈ یئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی


اسلام آباد: پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجرجنرل کےعہدے  پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقیوں کا فیصلہ پاک فوج  کے پروموشن  بورڈ  کے اجلاس میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں سے نو کا تعلق میڈیکل کور سے  ہے جن میں بریگیڈئیر بابر افتخار، محمد احمد، عرفان ارشد، محمد شہباز خان، طاہر حمید، عرفان احمد، رضا علی خان، ظفر اقبال، زاہد  سرور ملک، کاشف نذیر اور عدنان آصف شامل ہیں۔

اسی طرح  بریگیڈئیر زاہد، غلام  جعفر، منیر افسر، یوسف  جمال، احسان محمود، یوسف مجو، اسد نواز، راحت نسیم، ممتاز حسین، خرم سرفراز، نیئرنسیر، عامراحسن، نجیب احمد، کامران خورشید، محمد عاصم اقبال، محمد ایوب احسن اور حسن اخترکیانی کو بھی ترقی دے دی گئی ہے۔

بریگیڈئیر ملک مسعود، سلمان اشرف، چوہدری قمر الحق، سید رضا جعفر، خورشید محمد، وسیم عالمگیر، اسد قریشی، راسخ مقصود کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ آرمی میڈیکل  کور کی خاتون افسر بریگیڈئیر مسز شہلا  بقائی کو بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں