پشاور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب میں طلبہ کے لیے ایڈیشنل اسکالر شپ پروگرام بند

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں میٹرک 2018 امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 65 فیصد رہا ہے۔

پشاور بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے امتحانات میں 154511 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

نہم سائنس کا امتحان دینے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 63 فی صد رہا جب کہ نہم آرٹس میں کامیابی کا تناسب 28 فی صد رہا، نویں جماعت میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 53 فی صد رہا۔

دہم سائنس کی کامیابی کا تناسب 85 فی صد جب کہ دہم آرٹس میں کامیابی کا تناسب 60 فی صد رہا۔ دسویں جماعت میں کامیابی کا مجموعی تناسب 65 فی صد رہا۔


متعلقہ خبریں