اسرائیل کی تقریر کے دوران شہباز شریف کا بائیکاٹ دلیرانہ فیصلہ تھا، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراداری نے کہا ہے کہ ہم فلسطین بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی تقریر کے دوران بائیکاٹ شہباز شریف کا ایک دلیرانہ فیصلہ تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین کے معاملے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو پاکستان ایک غریب ملک کے طور پر نظر آتا ہے۔ جہاں پر معاشی مسائل ہیں اور دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ لیکن جہاں فلسطین کا مسئلہ ہو گا وہاں ہر پاکستانی ایک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بین الاقوامی قوتوں کو غلط فہمی ہے کہ پاکستان کے سیاستدان ایک پیچ پر نہیں۔ آج کا یہ فورم تمام سیاسی جماعتوں کے توسط سے ایک واضح پیغام ہے۔ کہ ہم فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد فلسطین کی بات کریں، قیامت نہیں آجائے گی، حافظ نعیم الرحمان

بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہر پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل کی تقریر کا بائیکاٹ شہباز شریف کا ایک دلیرانہ فیصلہ تھا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اصل معنوں میں پاکستانی عوام کی طرف سے خارجہ پالیسی کی امید پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ تاہم تمام سیاسی جماعتوں کا آپ کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے ہمیشہ آپ کی مدد کو تیار رہے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر اس مقدمے کو پوری دنیا کے سامنے اٹھانا ہے۔ تو اس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتیں بھرپور ساتھ دیں گی۔ اور کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم سیاسی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اور اگر خدانخواستہ وزیراعظم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ باقاعدہ جنگ کی ضرورت ہے۔ تو اس کانفرنس میں بیٹھے ہوئے تمام لوگ آپ کا ساتھ دیں گے۔


متعلقہ خبریں