نیویارک میں دوسرا پاکستانی فلم فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ

 نیویارک میں دوسرے پاکستانی فلم فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان ’مشن ٹو دی یو این‘ نے دوسرا فلم فیسٹیول سات اور آٹھ جولائی کو نیویارک میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ نیویارک میں دوسرے پاکستانی فلم فیسٹیول کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ساری نئی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فیسٹیول میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش جائے گا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول سے پاکستان کا تاثر بہتر ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح یہ فلم فیسٹیول بھی کامیاب ہوگا۔

2016 میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان ایلیاسن نے کہا تھا کہ اس قسم کی تقریبات دنیا میں افہام وتفہیم کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے فلم فیسٹیول دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ فیسٹیول دسمبر 2016 میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا تھا۔

گزشتہ فلم فیسٹول میں ’ایکٹر ان نیویارک‘، ’دوبارہ پھر سے‘، اور ’لاہور سے آگے‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔ فیسٹیول میں پاکستان کی تیارکردہ اینی میٹڈ فلمیں ’بہادر‘، ’دختر‘ اور ’ڈانس کہانی‘ بھی فلم بینوں نے ذوق و شوق سے دیکھی تھیں۔


متعلقہ خبریں