الیکشن کمیشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات تک عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

پاکستان میں انتخابات کرانے کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن  کے انعقاد تک افسروں اور اسٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹی بند رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے افسروں اور اسٹاف کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام لوگ دیرتک دفات میں موجود رہیں کیوں کہ عدم موجودگی میں کام متاثر ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام  انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) انتخابی عمل پر اسکیم تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے ۔

اسکیم  میں حلقے کے رائے دہندگان (ووٹرز) کی تعداد اور پولنگ اسٹیشنوں کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔

الیکشن اسکیم میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات بمعہ پولنگ عملے اور پولنگ بوتھ کی تعداد بھی شامل ہوں گی۔

الیکشن کمیشن ڈی آراوز سے ملنی والی تفصیلات کو ویب سائٹ پر بھی جاری کرے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں