کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ موخر


لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی قوت مدافعت کم  ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

ہاروے کلینک سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم کوسیپٹی سیمیا انفیکشن ہوا ہے، انہیں بے ہوشی کی مزید دوا دی گئی ہے، ہفتے کو ان کا دوبارہ ریویو ہو گا۔

شریف خاندان کی جائیداد کے متعلق ایک برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ لندن پراپرٹیز شریف خاندان کی ملکیت نہیں بلکہ یہ کاروباری لین دین ہے، اس حوالے سے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا جواب مناسب پلیٹ فارم  پر دیا جائے گا۔

اس سے قبل نوازشریف نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انفیکشن کی وجہ سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید خراب ہو گئی  ہے، ڈاکٹرز کوشش کر رہے ہیں، اللہ تعالی چاہے تو سب کچھ ایک سیکنڈ میں ٹھیک کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں