پشاور میں جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ شہید


پشاور: خیبر پختونخوا میں پشاور ایئر پورٹ سے متصل ایئر بیس کے رن وے پر ٹیک آف کے دوران جنگی طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنگی طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگی جس پر جہاز کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

پشاور میں جنگی طیارہ آگ کا شکار

پاک فضائیہ کی شمالی کمانڈ کے زیر استعمال پشاور ایئر بیس پر جنگی طیارے کے حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

جنگی فضائی اڈے کو حادثے کے بعد بند کرکے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سے متصل آبادی کو نقصان سے محفوظ رکھنے کی کوشش میں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر بیس حادثے میں طیارہ مکمل طور پرتباہ  ہو گیا ہے جبکہ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ ایف ٹی سیون پی جی تربیتی مشن پر تھا۔


متعلقہ خبریں