کراچی میں 27 سے 28 اگست کے درمیان بارش کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، خانیوال، تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فنڈز زیادہ ہوتے تو 14 روپے فی یونٹ سے بھی زیادہ ریلیف دیتے، مریم نواز

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، ہنگو، اور کز ئی، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام کو ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تا ہم مٹھی، تھرپارکر، میرپورخاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، خیرپور اور بدین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا ایک نیا سلسلہ 26 اگست سے صوبہ سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے سبب 27 تا 28 اگست کے درمیان کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں بھی چل پڑی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

اگلے 2 سے 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں