پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لئے ہیں۔
آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے بعد میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم
عبداللہ شفیق 2، صائم ایوب 56،شان مسعود6 اور بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے،سعود شکیل57 اور محمد رضوان 24رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور شرف الاسلام نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔