شاہین ایئر لائنز نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا


لاہور: شاہین ایئر نے حج آپریشن  کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق  حج  پروازیں 14 جولائی سے 15 اگست  تک حجاز مقدس روانہ ہوں گی۔

شاہین ائیر کی پروازیں آٹھ  اگست  تک لاہور سے جدہ اور نو اگست سے 15 اگست تک لاہور سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی،  27 اگست سے  حجاج کرام  کی مکہ سے لاہور واپسی شروع  ہو جائے گی جبکہ 19 سے 25  ستمبر تک حجاج کرام کو مدینہ سے لاہور لایا جائے گا۔

ایئر لائن  نے لاہور سے جدہ اور لاہور سے مدینہ کے لیے دو طرفہ ٹکٹ کی قیمت مقرر کردی ہے جس کے مطابق حج پروازوں کے ٹکٹ  ایک لاکھ  ایک ہزار 500  سے ایک لاکھ  14 ہزارروپے میں دستیاب ہوں گے۔

قبل ازیں قومی ائیر لائن کی جانب سے بھی حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا جو 14 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور 50 ہزار سے زائد عازمین حج  کو پاکستان کے مختلف شہروں سے حجاز مقدس لے جایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں