نگراں وزیراعظم کا انتخابی تیاریوں پر اظہار اطمینان


اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ  اور پرامن انتخابات  الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم عام انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، انتخابات  مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

نگراں وزیراعظم الیکشن کمیشن کے حکام کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے  موقع پر گفتگو کر رہے تھے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ اعظم خان اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن  بابر یعقوب فتح محمد نے شرکا کو عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات  سے آگاہ کیا اور امیدواروں، پریذائیڈنگ افسروں اور مبصرین کے ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے اجلاس کے شرکا کو پولنگ اسٹیشنز اور بیلٹ پیپرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات  کی تفصیل بتائی اور بیلٹ پیپرزکی چھپائی سے متعلق اقدامات  سے بھی آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں