شیخ رشید نے 13 اگست کو لال حویلی کے باہر جلسے کیلئے درخواست دیدی

شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 13 اگست کو لال حویلی کے باہر جلسے کی درخواست دے دی۔

13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر جشن آزادی منانے اور جلسہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پچھلے پچاس سال سے ہم لوگ 13 اگست کی رات کو جشن آزادی کا جشن مناتے اور جلسہ کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈی سی راولپنڈی کو جشن آزادی منانے اور جلسے کیلئے درخواست دے دی ہے، امید ہے 13 اگست رات کے جلسے کی اجازت دی جائے گی، 13 اگست کی رات کو دس بجے سے رات 12 بجے تک تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

تمام لوگوں سے اس جشن اور جلسے میں شرکت کی اپیل کرتا ہوں، سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 670 لوگ نو مئی کے واقعات میں بے گناہ ہیں جن کی عام معافی کی اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کر چکا ہوں۔


متعلقہ خبریں