تھوڑی توجہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی دے دو، مصطفیٰ کمال


کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگ سمجھتے ہیں کہ ایم این اے، ایم پی اے اور میئر بن جانے سے مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن سینیٹر، میئر، ایم این اے، ایم پی ایز بنا دینے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔

کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مصطفیٰ کمال کی پی ایس پی کراچی کے ہر گھر میں ہے، میں نے لوگوں کو کلاشنکوفیں نہیں دیں، واپس لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پاکستان کے چلانے والو تھوڑی توجہ کراچی کے نوجوانوں کو بھی دے دو۔

اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ لوگ کہتے تھے یہ دو لوگ ہیں واپس چلے جائیں گے لیکن ہم واپس جانے نہیں آئے بلکہ اپنی نسلوں کی بقا کی جنگ لڑنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے لوگ روزانہ کی بنیاد پر مر رہے تھے لیکن ہم نے آ کر لوگوں  کو نئی امید دی ہے۔


متعلقہ خبریں