روس میں فٹبال شائقین کے لیے روایتی ڈش ’پیری میچ‘ کی تیاری

روس میں فٹبال شائقین کے لیے روایتی ڈش ’پیری میچ‘ کی تیاری | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: دنیا بھر سے آنے والے فٹ بال کے شوقین افراد کی تواضع روس کے روایتی میلوں میں نت نئے کھانوں سے کی جا رہی ہے۔

روس کے شہر کازن میں ’سبانتوئے‘ میلے میں پہلی مرتبہ تاتاری قبیلے کی روایتی ڈش ’پیری میچ‘ پکا کر فیفا ورلڈ کپ 2018 کے مہمانوں کو پیش کی گئی۔

گوشت سے بنی اس ڈش کا سائز 46 انچ اور وزن 26 کلو تھا جس میں دس کلو حلال گوشت 16 کلو میدہ اور اڑھائی سو لٹر کوکنگ آئل استعمال کیا گیا۔

ڈش کی تیاری میں ماہر باورچیوں کو تین ہفتے سے زائد کا عرصہ لگا۔ مقامی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ چیکنگ کے بعد اسے مختلف ملکوں سے آئے مہمانوں کو پیش کیا گیا۔

’پیری میچ‘ نامی اس ڈش کی شکل چپٹے ہوئے دائرے جیسے ہوتی ہے جس کے درمیان میں گول سوراخ ہوتا ہے لیکن ڈونٹ کی طرح یہ سوراخ دونوں جانب نہیں ہوتا۔

سبانتوئے روس کا ایک قدیم تہوار ہے جسے باشقیر، ایدل اورال اور تاتار قوم کے عوام  بہار کے موسم میں بیج بونے سے قبل مناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں