محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گندم خریداری کے دوران سیکیورٹی مانگ لی


محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گندم خریداری کے دوران سیکیورٹی مانگ لی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمہ داخلہ اور آئی جی خیبرپختونخواکو سیکیورٹی کیلئے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا محکمہ خوراک مقامی مارکیٹ سے گندم کی محدود خریداری کررہاہے۔

70 ہزار اسامیاں ختم ،80 محکموں کا انضمام، تشکیل نو یا خاتمہ،کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات

گندم خریداری کے دوران افسران کو شدید دباؤ اورممکنہ خطرات کاسامنا ہے،محکمہ خوراک کے دفاتر اور گوداموں کیلئے سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

محکمہ خوراک اور گندم گوداموں پر ایلیٹ فورس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے،محکمہ خوراک حاجی کیمپ بس اڈہ جی ٹی روڈ پر واقع ہونے کے باعث غیرمحفوظ ہے۔محکمہ میں سیکڑوں کی تعداد میں ملازمین اورعملہ موجود ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں