خیبرپختونخوا بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں، مشیرِ خزانہ کے پی

خیبرپختونخوا بجٹ

مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں۔

خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ کی جانب سے آج پیش کیے جانے والے خیبرپختونخوا کے بجٹ 2024-25 سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجٹ عمل کی خود نگرانی کی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہہ نئے بجٹ کے لیے تقریباً 1900 منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے 24 مئی کو بجٹ پیش کریگی

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت آج مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔ کے پی کے بجٹ کا حجم 17 سو ارب روپے سے زیادہ رکھا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے پہلے صوبائی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔

کے پی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی سفارش سمیت صوبے میں پراپرٹی ٹیکس شرح میں کمی اور تمباکو پر صوبائی ٹیکس لگانے کی سفارش بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں