ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے موقع پر بِل گیٹس سے ملاقات، اس موقع پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان نے ریاض میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی۔ اس دوران بل گیٹس نے شہباز شریف کی پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پروگرام کی تعریف کی۔

پاک سعودی معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، شہباز شریف

ملاقات کے دوران بل گیٹس نے وزیراعظم کو ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پروگرام پھیلانے کی تجویز دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے آج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کی اختتامی پلینری ریجوینیٹنگ گروتھ میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقررکردیا

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ملائیشیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم سے سعودی وزراء برائے تجارت، توانائی اور ماحولیات اور زراعت بھی ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں