وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش

shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا کہ حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔

پنجاب اسمبلی میں گندم خریداری بحران پر بحث ، ایوان کا 4 نکات پر اتفاق

ذرائع نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے دونوں رہنماں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں