معروف اداکار و گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا


ہالینڈ کے معروف ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولونک اسلام قبول کر لیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ کے روز 19 اپریل کو کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہو رہی ہیں۔

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرڈچ اداکار نےہفتے کو جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کل میرے لیےبہت خاص دن تھا۔”

ڈونی نے کہا کہ میری زندگی ایک بہت بڑے حادثے سے گزری ہے، مجھے شوٹنگ کے دوران ایک کار کچل کر نکل گئی تھی جس کی وجہ سے میری پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پھیپھڑوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔ مجھے صحت مند ہونے میں کئی ہفتے لگےابھی صحت مند ہوا ہی تھا کینسر کی تشخیص ہو گئی پھراس کا علاج کرایا، ان تمام تجربات کے دوران روحانیت کی تلاش میں مجھے اسلام مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال میں نے رمضان المبارک کا اہتمام کیا، مساجد کا مشاہدہ اور قرآن مجید کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کی جب میری کھوج مکمل ہوئی تو دین اسلام قبول کر لیا۔

ڈونی کےاسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے انہیں دین اسلام قبول کرنے پر خوش آمدید کہاگیا۔ ڈچ اداکار کی مسجد میں اسلام قبول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کو کستوری اور عنبر سے مہکانے والے پاکستانی کون ہیں؟

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں امریکا کے مایہ ناز مصنف اور نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے والے انسانی حقوق کے کارکن جیفری شان کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے رمضان کی پہلی رات اسلام قبول کیا تھا۔ امریکا میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے لائیو ویڈیو شیئر کی تھی جس میں امریکی مسلم اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے بھی اپنے خاندان کیساتھ اسلام قبول کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں