اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

اعظم خان (azam khan)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

اعظم خان کو میڈیکل پینل کی جانب سے 10 روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں آرام دینے کی تجویز ریڈیولاجی رپورٹس کے بعد دی گئی۔

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اعظم کی دائیں پنڈلی میں تکلیف پہلی بار راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران دیکھی گئی تھی، اعظم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر گھٹنے اور پنڈلی میں درد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

 انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اعظم خان

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 لاہور میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں