نیٹ فلکس نے پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

pushpa 2 پشپا

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پشپا: دی رائز کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پشپا: دی رول 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے، جو تیلگو فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا او ٹی ٹی معاہدہ ہے۔

اس سے قبل ہدایت کار سکمار نے پشپا 2 کے لیے نارتھ انڈیا ڈسٹری بیوشن رائٹس کا معاہدہ انیل تھڈانی کے ساتھ 200 کروڑ میں کیا تھا، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ امید کی جارہی ہے کہ فلم نے اگر باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تو نیٹ فلکس سے کیا گیا معاہدہ 300 کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔

شادی سے قبل ساتھ رہنے کی حمایت، مکیش کھنہ کا زینت امان کو کرارا جواب

واضح رہے کہ اس سے قبل 170 کروڑ روپے کے ساتھ ڈیجیٹل حقوق کی فروخت کا ریکارڈ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کردہ فلم آر آر آر کے پاس تھا۔

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تیلگو اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اداکار کارتک آریان کی بھول بھلیاں تھری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم بن گئی ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز اورمیکس میڈیا کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلمیں شامل ہیں۔ جبکہ اس لسٹ میں وہ فلمیں بھی شامل ہیں جن کے ابھی ٹریلرز بھی ریلیز نہیں ہوئے ہیں، اس میں پشپا2 سرفہرست ہے۔

اس کے بعد اکشے کمار کی ہیرا پھیری 3 اور کارتک آریان کی بھول بھلیاں تھری ہیں، دیگر دو فلموں میں رتیک روشن کی جونیئر این ٹی آرز وار ٹو اور اجے دیو گن کی سنگھم اگین شامل ہیں۔

ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

واضح رہے کہ پشپا دی رائز جس کے ہدایتکار اور مصنف سوکمار ہیں پہلی بار 2021 میں ریلیز ہوئی تھی جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اس نے باکس آفس پر حکمرانی کی۔ اس وقت پشپا ٹو کی شوٹنگ اپنے آخری مراحل میں ہے۔

فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری ہوا جس میں الو ارجن ساڑھی پہنے اور چہرے کو نیلے اور سرخ رنگ سے پینٹ کیے نظر آئے جبکہ انہوں نے نہ صرف میک اپ کر رکھا ہے بلکہ روایتی بھاری سونے اور پھولوں کی جیولری بھی پہن رکھی ہے اور وہ غنڈوں کو مار رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں