ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، وزیر خزانہ

Muhammad Aurangzaib

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔ اپنے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

یہ بھی پڑھیں: میاں جاوید لطیف کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، حنیف عباسی

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور ساتھ دیا ہے جبکہ سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے وزیر خزانہ لان فوان سے ملاقات کی اور پاکستان میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کے لیے چین کی حمایت کے منتظر ہیں۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے اور سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی آپریشنلائزیشن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی

ملاقات میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ گیا۔ وزیر خزانہ نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان کی ترقی میں چین کی شراکت کو سراہا۔


متعلقہ خبریں