بہاولنگر واقعہ ، اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر

جے آئی ٹی (JIT)

لاہور: پنجاب حکومت نے بہاولنگر میں پولیس اور پاک فوج اہلکاروں میں جھگڑے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں ۔ جبکہ  کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ   اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجہ کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

چینی باشندوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔

قبل ازیں آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ واقعے کی شفاف انکوائری اور قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کی نشاندہی کے لیے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں