پاکستان میں تحریک انصاف نامی جماعت تھی جو ختم ہو چکی، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں خیبر پختونخوا میں کسی کو رمضان پیکج ملا یا نہیں، سوشل میڈیا پر منجن بیچا گیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن آپ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانے کی تیاریاں کی تھیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی قاسم سوری پارٹ ٹو بن گئے۔

بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، عظمیٰ بخاری

لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پہلے رمضان پیکج پر خود اپنی تصویریں شائع کروائیں، اب خود ہی اس پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔  ڈرامے بازیاں پی ٹی آئی پر ختم ہیں، معلوم بھی نہیں خیبر پختونخوا میں کسی کو رمضان پیکج ملا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ جو جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔ جس کا چیئرمین اور انتخابی نشان نہیں اس کو مخصوص نشست مل ہی نہیں سکتی۔


متعلقہ خبریں