سیاحتی مقامات پر عید کے دو دنوں میں ایک لاکھ 74 ہزار سیاح اُمڈ آئے

سیاحتی مقامات

سیاحتی مقامات پر عیدالفطر کے دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، پہلے دو دنوں میں ایک لاکھ 74 ہزار سیاح اُمڈ آئے۔

ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ گلیات میں 91 ہزار سے زائد سیاح پہنچے۔ مالم جبہ میں دو دنوں کے دوران 41 ہزار سے زائد سیاح جبکہ ناران، کاغان، کمراٹ میں بھی ہزاروں سیاح آئے۔

عیدالفطر، سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کارخ کر لیا

مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ سیاحوں کو ٹورازم ہیلپ لائن کے ذریعے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورازم پولیس سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔

دوسری طرف عید الفطر کے دوسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کو ہسار کا رخ کیا، 7 ہزار سے زاہد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے بتایا کہ تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

محکمہ موسمیات کی پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی

خیال رہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں سے میٹھی عید ٹھنڈی ہوگئی جس کی وجہ سے کئی شہریوں نے پہاڑی علاقوں کا رخ کیا۔ خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں