عیدالفطر پر بجلی بلوں میں کمی کرکے عوام کو تحفہ دیا ہے، وزیر اطلاعات

بجلی بلوں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی عید الفطر پر عوام کے لیے حکومت پاکستان کا تحفہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس مہنگائی میں کمی پر ہے۔ معیشت سے متعلق مثبت اشاریے سامنے آرہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ اور روپے کی قدر مستحکم رہنے سے یہ ممکن ہوا، کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ چلتا رہے۔

اپریل کے بجلی بلوں میں 3روپے 82پیسے کی کمی ہوئی ، وفاقی وزیر توانائی

خیال رہے کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں حکومت ک جانب سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے تھی جو کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں