بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر کا پہلا دن

عید الفطر

بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر آج بروز جمعرات منائی جارہی ہے، مخلتف شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

بھارت میں آج مسلمان عیدالفطر مذہبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔

بھارت میں عیدالفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع نئی دہلی کی جامع مسجد میں ہوا۔ اس دوران دعائیہ اجتماعات کا بھی اہتمام کیا گیا۔  بھارتی ریاست تامل ناڈو میں لوگ تروچیراپلی میں سید مرتضیٰ اسکول کے میدان اور کوئمبٹور کے اسلامیہ میٹرک ہائیر سیکنڈری اسکول میں نمازِ عید کے لیے جمع ہوئے۔

55 ممالک عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب یا ترکیہ کی پیروی کرتے ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مسلمانوں نے ماہم مسجد اور بھارتی ریاست اتر پردیش میں شاہ جمال علی گڑھ عید گاہ میں عید کی نماز ادا کی۔ حیدرآباد دکن میں مشہور چار مینار سے متصل مکہ مسجد میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ سمیت بھارت کی کے کچھ علاقوں میں مسلمانوں نے گزشتہ روز ہی عید الفطر منائی تھی۔

بھارت کی طرح بنگلا دیش میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں عید کی نماز کا بڑا اجتماع دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہوا۔


متعلقہ خبریں