55 ممالک عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب یا ترکیہ کی پیروی کرتے ہیں

سعودی عرب

دنیا بھر کے ایسے ممالک جہاں رویت ہلال کا نظام موجود نہیں وہ عید کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور ترکیہ کی پیروی کرتے ہیں۔

مسلمانوں کے لیے اپنے مذہبی تہواروں خصوصاً عید کے لیے قمری مہینوں کا تعین انتہائی اہم ہے۔ اس حوالے سے 50 سے زائد مسلم اکثریتی ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں پھیلے مسلمان سعودی عرب، ترکیہ یا اپنے ریاستی اداروں کے ذریعے چاند کی رویت کے نظام سے جڑے ہوئے ہیں۔

افغانستان ، لبنان، جاپان، اٹلی، رشیا سمیت 41 ممالک اسلامی قمری مہینوں کے تعین یا عید کے چاند کے حوالے سے مرکز اسلامی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہیں۔ 14 ممالک ماضی میں مسلمانوں کے سیاسی مرکز ترکیہ کی پیروی کرتے ہیں۔

بوہری برادری عید منا رہی ہے، رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی

دوسری طرف پاکستان، ایران، برطانیہ، عمان، بھارت سمیت 39 ممالک میں رویت ہلال کا نظام موجود ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر چاند دیکھا جاتا ہے یا پھر آسٹریلیا کی پیروی کی جاتی ہے۔

اسی طرح انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، نائیجیریا ، تھائی لینڈ میں سرکاری طور پر قمری مہینوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ چین کے مسلمان ملائیشیا اور کولمبیا کے چلی کے مطابق قمری مہینوں کا تعین کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں