پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

flour rates

سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی،ہول سیل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 5 سوروپے تک سستاہوگیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں کمی پرذخیرہ اندوز پریشان ہو گئے ہیں، ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزیدگرنے کاامکان ہے۔

پنجاب کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی۔20کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5سوجبکہ 80کلوبوری کی قیمت میں 1ہزارروپے تک کمی ہوئی۔

پاکستان ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب کما لیے

قیمتوں میں کمی پر شہری خوش اور حکومت سے مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں،ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20کلومکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3سوسے4سوروپے تک سستاہوگیا۔

آٹا ڈیلرزکے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹاک کیاہواتھا،جونئی گندم آنے کے بعد ان کے گلے پڑگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق بہت جلدمارکیٹ میں مزید نئی گندم آنے کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار روپے تک آنے کاامکان ہے۔


متعلقہ خبریں