پنجاب: جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد کی سیکورٹی سخت کردی گئی

جمعتہ الوداع

جمعتہ الوداع کے موقع پر  پنجاب پولیس کی طرف سے صوبے بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی ے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور رضا کار تعینات کیے گئے ہیں۔ 36 ہزار سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی طرح حساس مساجد، امام بارگاہوں پر چیکنگ کے لیے 200 سے زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں۔

علمائے کرام کو رمضان المبارک کے پیش نظر گولڈن ویزا دینے کا اعلان

آئی جی پنجاب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ مساجد، عبادت گاہوں، مذہبی مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعتہ الوداع اور یوم القدس منایا جارہا جس میں ملک بھر میں بڑے اجتماعات منعقد ہونگے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں