زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ

state bank زرمبادلہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد مجموعی سرکاری ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

اضافے سے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ختم ہونے والے کاروباری ہفتے پر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔


متعلقہ خبریں