ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

rain محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری،گلیات اورگردونواح میں چند مقا ما ت پر بارش ہو سکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

تربت، پنجگور، خضدار، چا غی،واشک،چترال، دیر،سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور اور با جوڑ میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں خراب موسمی صورتحال کی پیشگوئی

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور گرد ونواح میں بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔مانسہرہ اور گردونواح میں تیز بارش اور کاغان ویلی میں برفباری ہوئی جبکہ بالاکوٹ میں ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں سردی کا راج ہے، شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث موسم اچانک ٹھنڈا ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے، سویٹر اور کوٹ پہن لئے جبکہ گزشتہ روز شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

بارش اور برفباری کے باعث مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی اور وادی لیپہ میں بھی موسم سرد ہوگیا ہے۔وادی نیلم، وادی لیپہ، جہلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے جبکہ بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں