لاہور ہائیکورٹ کے 3ججز کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آٹھ ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔

خط موصول کرنے والے تینوں ججز انتظامی کمیٹی کے اراکین ہیں، یہ جسٹس شجاعت علی، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افسران خط موصول ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے خطوط تحویل میں لیکر سیل کر دیے، ذرائع کے مطابق خط ایک نجی کورئیر کمپنی کا ملازم ہائیکورٹ پہنچانے آیا تھا۔

دونوں ججز کے سٹاف کو نجی کورئیر کمپنی کے نمائندہ کی جانب سے خط ریسیو کروایا گیا، کورئیر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں