پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کو مفت کتابیں دینے کا ضابطہ اخلاق جاری

تعلیمی ادارے

محکمہ تعلیم کی طرف سے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کو مفت کتابیں دینے کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے نرسری سے تیسری (سوئم) کلاس تک سو فیصد کتابیں ملیں گی۔ جبکہ جماعت چہارم اور پنجم کے طلبہ وطالبات کو 80فیصد اور ششم سے دہم کلاس کے طلباء کو 50 فیصد کتابیں فراہم کی جائیں گی اور تمام کتب کی فراہمی انرولمنٹ کے مطابق کی جائے گی۔

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق طلبہ وطالبات کو کتابیں فراہم کرینگے اور پالیسی کے مطابق بقیہ کتب سکول خود مہیا کرینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہونے والے طلبہ وطالبات کو اپنی پچھلی کتابوں کی واپسی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تاکہ انرولمنٹ کے مطابق مڈل اور ہائی حصہ کے طلبہ وطالبات کو بھی سو فیصد کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جبکہ محکمہ تعلیم سکولوں میں طلباء کی انرولمنٹ کے مطابق کتب جاری کریگا۔

بجلی چوری کے سدباب کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

جبکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکول میں اولڈ بک بنک قائم کر کے اس میں پرانی کتب جمع کریں تاکہ بوقت ضرورت طلباء کو بک بنک سے کتب فراہم کی جا سکیں۔


متعلقہ خبریں