سینیٹ کی 30 نشستوں پر پولنگ جاری، خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی

Senate Election

اسلام آباد: سینیٹ کی 30 نشستوں پر پولنگ جاری ہے، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

سندھ کی 12، پنجاب کی 5 اور اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر مجموعی طور پر 59 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

سینیٹ انتخابات سے قبل 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کی 11 اور پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے،جبکہ پنجاب میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی 2، 2 اور ایک اقلیتی نشست پر ووٹنگ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ٹیکنو کریٹ، خواتین، اقلیتی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف نے نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر غلط کیا تھا، علی محمد خان

خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے 11 نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے وہاں انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اگر ارکان کو حلف نہ دلوایا گیا تو کمیشن خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ انتخاب ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا، الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود صوبائی حکومت اپوزیشن اراکین سے حلف نہ لینے کے فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں