گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حیدرآباد میں شہریوں کو آئی ٹی کورس کروانے کا اعلان کر دیا۔
کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی ٹی پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے،میں حیدرآباد میں آئی ٹی کورس شروع کرنے کا اعلان کر کے آیا تھا، جس کیلئے ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔
ن لیگ کا سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہم تھوڑے ہی دن میں آئی ٹی کے ٹیسٹ حیدرآباد میں منعقد کرنے جارہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں سارے لوگ رجسٹرڈ ہوں تاکہ 15 سے 20 لاکھ مہینہ کمانے کے دن آسکیں اور 15 سے 20 لاکھ روپے مہینہ کمانا تب ہی ممکن ہوگا جب لوگ یہ کورس کریں گے۔
کامران ٹیسوری کا عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”کامران ٹیسوری ڈاٹ کام” پر اپنی رجسٹریشن کروائیں اور آئی ٹی یونیورسٹی میں ایڈمیشن کیلئے تیار ہوجائیں۔