پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب کے فوری بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، کابینہ میں توسیع کے معاملے پر ن لیگ کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہےجبکہ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف نے کیاہے۔
پی ٹی آئی نے6ججز کےخط پرانکوائری کیلئے تشکیل کردہ کمیشن کومستردکردیا
سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثا اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کا بینہ میں قانونی و پارلیمانی امور کا چارج رانا ثنا اللہ خان کو دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں 5 سے 8 وزرا اور معاونین بھی شامل کیے جائیں گے۔
مزید بتا یا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے تا ہم پنجاب کا بینہ میں توسیع سینیٹ انتخابات کے فوری بعد کی جائے گی ۔