نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ (این جے ایچ پی پی) نے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی، منصوبے کی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
یہ سنگ میل اس ماہ کے اوائل میں ٹیل ریس ٹنل(ٹی آر ٹی)میں کامیاب معائنے اور اصلاحی کاموں کے بعد اس منصوبے کے مکمل آپریشن کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق بحالی سے قبل ماہرین کے ایک بین الاقوامی پینل نے ٹی آر ٹی کا معائنہ کیا اور چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) کی جانب سے کیے جانے والے بحالی کے کام کو ‘تسلی بخش’ قرار دیا۔
جون تک مہنگائی میں 3 فیصد کمی آ جائے گی، وفاقی وزیراطلاعات
این جے ایچ پی پی پانی کی دستیابی اور نیشنل گرڈ میں بجلی کی فراہمی بالخصوص رمضان المبارک کے سحر و افطار کے دوران مسلسل کام کر رہا ہے۔ این جے ایچ پی پی کا آپریشن 10 جنوری، 2024 کو بحالی شدہ ٹی آر ٹی کے معائنے کے لئے روک دیا گیا تھا۔
اس ماہ کے اوائل میں منصوبے سے پیداوار کی بحالی سے قبل تفصیلی معائنہ کامیابی سے کیا گیا تھا۔ نیلم جہلم ایک انوکھا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے جس کا 90 فیصد حصہ اونچے پہاڑوں کے نیچے زیر زمین ہے۔
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں کا حکمنامہ جاری کردیا
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر 2018 میں مکمل ہونے والے اس منصوبے میں نوسیری میں ایک ڈیم، 52 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین آبی گزرگاہ کا نظام اور چھتر کلاس میں ایک زیر زمین پاور ہاس شامل ہے جس میں 242.25 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے چار یونٹ شامل ہیں۔
واپڈا کے مطابق 4.6 بلین یونٹ کی اوسط سالانہ توانائی کی پیداوار کے ساتھ، این جے ایچ پی پی نے اب تک 19.562 بلین یونٹ گرین اور صاف بجلی پیدا کی ہے، اس طرح ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔