عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

eid ul fitar

پاکستان میں اس سال عیدالفطر کی چھٹیاں چھ دن ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 29 دن ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے، اگر پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے پھر عیدالفطر 10 اپریل بروزبدھ کو ہو گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے سائنسی بنیاد پر چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہوتا ہے، اس طرح 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ملنے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر 9 اپریل سے 12 اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی۔ چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے اضافے کا امکان

اکثر سرکاری ملازمین چھ اپریل بروز ہفتہ سے ہی چھٹیوں پر چلے جائیں گے، اس طرح زیادہ تر ملازمین 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ 6 اپریل کو ہفتے کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے، صرف ایک یا دو دن کی رخصت لینے سے ملازمین نو دن کی چھٹیوں سے مستفید ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں