امریکا میں پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث معروف پل ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کی برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔
آگ بجھاتے بجھاتے ہوائی جہاز تباہ، ویڈیو سامنے آگئی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا ، پل سے ٹکرانے کے بعد کارگو شپ میں آگ لگی اور دریا میں ڈوب گئی ، پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔
میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔